ٹرافی ہاتھوں میں تھامے دونوں کپتانوں میں ٹھن گئی

پی ایس ایل تھری ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر سیمی نے کہا کہ یہ میری ہوگی جس پر مصباح الحق نے کہا کہ اس کا فیصلہ تو گراؤنڈ ہی میں ہوگا۔

پی ایس ایل تھری ٹرافی کی تقریب رونمائی ہفتے کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر فائنل میں رسائی پانے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکے قائد مصباح الحق کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے، دونوں کپتانوں نے ٹرافی تھام کر تصاویر بھی بنوائیں، سیمی نے ٹرافی کی جانب ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ہوگی، اس پر مصباح الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ تو گراؤنڈ ہی میں ہوگا۔

قبل ازیں نجی کوریئر سروس کے فرخ زمان نے  دبئی سے لائی جانے والی ٹرافی کو باضابطہ طور پر نجم سیٹھی کے حوالے کیا، اسے انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا تھا۔

Leave a Reply