نجم سیٹھی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں سے پریشان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے مفت میں دیکھنے کے خواہش مند افراد سے معذرت کرلی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدے دار، وی آئی پی افراد اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب آن لائن یا پھر لاہور، کراچی میں موجود ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کوئی بھی مجھ سے مفت پاسز نہ مانگے، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply